May 29, 2025 9:58 AM
مرکز نے، خریف کی 14 فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ کسان کریڈٹ کارڈ قرضوں کے لیے امدادی سود اسکیم میں اگلے مالی سال تک توسیع بھی کی گئی ہے۔
اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے مارکیٹنگ سیزن 2025-26 کے لیے خریف کی 14 فصلوں کے واسطے کم از کم امدادی قیمتوں میں اضافے کو منظوری دے دی ہے۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ سرکار نے کاشتکاروں کے لیے اُن کی فصل کی پیدا...