ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

مرکزی کابینہ نے کل ملک میں روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کی خاطر تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپئے کی روزگار سے منسلک ترغیباتی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔

          مرکزی کابینہ نے کل ملک میں روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کی خاطر تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپئے کی روزگار سے منسلک ترغیباتی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ اِس اسکیم کا مقصد دو برسوں میں ملک میں ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ روزگار کے مواقع قائم کرنا ہے۔ اِن میں سے ایک کروڑ 92 لاکھ مستفیدین پہلی مرتبہ نوکری کرنے والے ہوں گے جو افرادی قوت میں شامل ہوں گے۔

          ELI اسکیم کے ساتھ حکومت کا ارادہ پہلی مرتبہ افرادی قوت میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ سبھی شعبوں، خاص طور سے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

          اس اسکیم کا ایک اہم پہلو، کروڑوں نوجوان مرد وخواتین کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی افرادی قوت کو منظم کرنا بھی ہے۔ جناب ویشنو نے مزید مطلع کیا کہ مرکزی کابینہ نے تحقیق وترقی اور اختراع سے متعلق اسکیم کو بھی منظوری دی ہے، جس پر ایک لاکھ کروڑ روپئے کا خرچ آئے گا۔ اس اسکیم کا مقصد ملک کے تحقیق اور اختراع سے متعلق ایکو نظام میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے نجی شعبے کو طویل مدتی قرض یا دوبارہ قرض فراہم کرنا ہے۔ جناب ویشنو نے مزید کہا کہ کھیلوں سے متعلق قومی پالیسی 2025 کو بھی منظوری دی گئی ہے، جس سے ملک کے کھیل سے متعلق منظرنامے میں تبدیلی آئے گی اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کے ساتھ شہریوں کو بااختیار بنایا جاسکے گا۔

          انھوں نے کہا کہ اِس پالیسی کے نفاذ کے ساتھ کھیلوں سے متعلق دنیا کے سرکردہ پانچ ملکوں میں شامل ہونے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے ایک ہزار 853 کروڑ روپئے کی لاگت کے ساتھ تمل ناڈو میں چار لین والے Paramakudi-Ramanathapuram سیکشن کی تعمیر کو بھی اپنی منظوری دے دی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں