July 2, 2025 10:03 AM
22
مرکزی کابینہ نے کل ملک میں روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کی خاطر تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپئے کی روزگار سے منسلک ترغیباتی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔
مرکزی کابینہ نے کل ملک میں روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کی خاطر تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپئے کی روزگار سے منسلک ترغیباتی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ اِس اسکیم کا مقصد دو برسوں میں ملک میں ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ روزگار کے مواقع قائم کرنا ہے۔ اِن میں سے ایک کروڑ 92 لاکھ مستفیدین پہلی مرتبہ نوکری کرنے والے ہوں گے جو افرادی قوت میں شامل ہوں گے۔ ELI اسکیم کے ساتھ حکومت کا ارادہ پہلی مرتبہ افرادی قوت میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ سبھی شعبوں، خاص طور سے مینوفی...