بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے زور دے کر کہا ہے کہ بندرگاہوں، کثیر ماڈل لاجسٹکس اور میتری جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمس بھارت کو ایک جدید بحری انقلاب کے سمت لے جا رہے ہیں۔ کل نئی دلّی میں India-Middle East-Europe Economic Corridor (IMEC) کانکلیو 2025 میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سونووال نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ IMEC عالمی کنیکٹی وِٹی میں ایک یکسر تبدیلی لانے والا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ IMEC بھارت، مشرق وسطیٰ اور یوروپ کے درمیان پائیدار اور محفوظ کاروباری راستوں کے ذریعے کنیکٹی وِٹی کو مستحکم کر رہا ہے۔
انہوں نے اس بات کو بھی اُجاگر کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے مہا ساگر ویژن کے تحت حکومت، بھارت کو ایک عالمی بحری طاقت کا مقام دلانے کے لیے بنیادی ڈھانچے، توانائی اور ڈیٹا کو مربوط بنا رہی ہے، جس سے پورے خطّوں میں ترقی، استحکام اور تعاون کو مضبوطی حاصل ہو رہی ہے۔ ×