December 6, 2025 9:59 AM | Amit Shah

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گاندھی نگر میں اَرتھ سمٹ 2025 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سہکار سارتھی‘ پہل کے تحت 13 سے زیادہ نئی خدمات اور مصنوعات کا بھی آغاز کیا۔

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے اَرتھ سمٹ 2025 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سہکار سارتھی پہل کے تحت 13 سے زیادہ نئی خدمات اور مصنوعات کا آغاز کیا۔ اِن میں Digi KCC، مہم سارتھی، ویب سائٹ سارتھی، امدادِ باہمی سے متعلق حکمرانی انڈیکس، ePACS، اناج کے ذخیرے والی، دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن شِکھا سارتھی اور سارتھی ٹکنالوجی فورم شامل ہیں۔

کَل اس سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ یہ دوسرا ایڈیشن، تین اَرتھ سمٹس کی ایک سیریز کا حصہ ہے، جس کا مقصد دیہی معیشت کو مضبوط بنانا اور دیہی ترقی کیلئے نتیجہ خیز طریقے تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِن بڑے معاملوں کا تعلق 4 وزارتوں سے ہے، جو دیہی معیشت سے منسلک ہیں۔

اِن معاملوں کو اِن سربراہ میٹنگوں میں مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ یہ سربراہ میٹنگیں اگلے سال دلّی میں تیسری میٹنگ میں ایک پالیسی فریم ورک کی شکل میں اختتام پذیر ہوں گی۔

جناب شاہ نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے زور دے کر کہا تھا کہ بھارت کی ترقی کے خاکے میں، گاؤوں کو مرکزی حیثیت دی جانی چاہیے۔ لیکن آزادی کے بعد اِس اصول کو نظر انداز کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، مویشی پروری اور امدادِ باہمی کے اداروں کو کئی دہائیوں تک نظر انداز کیا گیا۔ البتہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 2014 میں اس رَوِش میں تبدیلی شروع ہوئی اور دیہی ترقی کو قومی ترقی میں بنیادی حیثیت دی گئی۔

جناب شاہ نے کہا کہ آئندہ برسوں میں ہر پنچایت میں امدادِ باہمی سے متعلق ایک ادارہ قائم کرنے، امدادِ باہمی کے ارکان کی تعداد 50 کروڑ تک کرنے اور GDP میں اس شعبے کے حصے میں اضافہ کرنے کیلئے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ مقاصد پورے ہو جائیں گے، تو کوئی بھی شہری پیچھے نہیں رہ جائے گا، خواہ وہ مویشی پروری میں سرگرم کوئی دیہی خاتوں ہو یا کوئی چھوٹا کسان ہو۔

جناب شاہ نے کہا کہ امدادِ باہمی کی وزارت نے ’سہکار ٹیکسی‘ کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت 51 ہزار سے زیادہ ڈرائیورز، آزمائشی مرحلے کے دوران اپنا اندراج کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِس کا مقصد امدادِ باہمی سے متعلق ملک کی سب سے بڑی ٹیکسی کمپنی تشکیل دینا ہے۔×