ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 30, 2025 9:46 AM | J&K Amit Shah

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے سکیورٹی حالات اور سالانہ امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کل رات جموں میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب امت شاہ نے سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ اُنہیں یاترا کیلئے کیے جانے والے سکیورٹی اقدامات کی جانکاری دی گئی۔ جناب امت شاہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دو دن کے دورے پر کل شام جموں پہنچے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                         V/C – Gulshan Raina

اس میٹنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور 3 جولائی کو شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے لیے سکیورٹی انتظامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ جناب امت شاہ آج پُنچھ جائیں گے اور پاکستان کی گولہ باری سے متاثر ہونے والے افراد سے ملیں گے اور نقصانات کا برسرِ موقع جائزہ لیں گے۔ جناب امت شاہ پُنچھ شہر میں Khanetar کے مقام پر BSF جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ وہ پاکستان کی گولہ باری میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو تقرر نامے بھی تقسیم کریں گے۔ جناب امت شاہ اُن مذہبی مقامات کو دیکھنے بھی جائیں گے، جنہیں پاکستانی فوج نے نشانہ بنایا تھا اور گولہ باری میں اُنہیں نقصان پہنچا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں