ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 30, 2025 9:31 AM | Amit Shah

printer

  مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اُن ماؤنوازوں سے بات کرنے کے امکان سے انکار کردیاہے جو ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

          مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مسلح ماؤنوازوں سے بات چیت کیے جانے سے انکار کیا ہے۔ تلنگانہ کے نظام آباد میں کسان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  جنھوں نے قبائلیوں، پولیس والوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا ہے، اُن لوگوں سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔ وزیر داخلہ نے بائیں بازو کی انتہا پسندوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔

          جناب شاہ نے 31 مارچ 2026 تک بھارت کو ماؤنوازوں سے پاک کرنے کے مرکزی حکومت کے عزم کو دوہرایا۔

S/B Amit Shah Naxal Policy

          جناب شاہ نے اِس خدشے کا بھی اظہار کیا کانگریس پارٹی ملک بھر سے فرار ہونے والے ماؤنوازوں کو تلنگانہ میں پناہ دے سکتی ہے۔جناب شاہ نے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی سے کہا کہ وہ تلنگانہ کو ماؤنوازوں کا گڑھ نہ بننے دیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں