مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ اس سال ملک کی پہلی میڈ اِن انڈیا سیمی کنڈکٹر چِپ کا آغاز ہو جائے گا۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ سودیسی طرز پر تیار ملک کی پہلی    سیمی کنڈکٹر چِپ کا اس سال آغاز ہو جائے گا۔ حیدرآباد میں کیشَو میموریل ایجوکیشن سوسائٹی کی 85 ویں یومِ تاسیس تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کل وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت، دنیا کے اہم ترین سیمی کنڈکٹر ممالک میں سے ایک بننے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی 6 سیمی کنڈکٹر پلانٹس کو منظوری دے دی ہے اور اُن کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اس سال ملک کو اپنی پہلی میڈ اِن انڈیا چِپ ملے گی۔

جناب ویشنو نے یہ بھی کہا کہ انڈیا AI مشن کے حصے کے طور پر مُفت ڈیٹا سیٹس اور دوسری چیزیں اَپلوڈ کی     جا رہی ہیں۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ 10 لاکھ لوگوں کو مصنوعی ذہانت، AI کے استعمال کی تربیت دی جا رہی ہے۔ جناب ویشنو کے مطابق سال 2047 تک بھارت، دنیا کی سرِ فہرست دو معیشتوں میں سے ایک ہوگا۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو، جو کہ تلنگانہ کے دو روزہ دورے پر ہیں، آج صبح IIT حیدرآباد کی تقسیمِ اسناد تقریب سے خطاب کریں گے۔ وزیر موصوف دوپہر کو قاضی پیٹ میں 500 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت سے تیار کیے جا رہے ریلوے مینوفیکچرنگ یونٹ کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔

ریلوے کے وزیر جناب ویشنو، حیدرآباد سے جودھپور کے لیے شروع کی جا رہی نئی ٹرین کو آج شام کاچی گُوڑا ریلوے اسٹیشن سے جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔