مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو نے دہشت گردوں کے آقاؤں کو بھارتی شہریوں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کے انجام کے بارے میں واضح پیغام دیا ہے۔ جناب شاہ نے آج بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور CRPF کے اُن بہادر اہلکاروں سے ملاقات کی اور اُن کی عزت افزائی کی، جنہوں نے آپریشن مہادیو کو کامیابی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا اور پہلگام حملے میں شامل دہشت گردوں کا صفایا کردیا۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور لوگوں کیلئے اطمینان بخش رہا اور آپریشن مہادیو نے اُس اطمینان کو اعتماد اور یقین میں بدل دیا۔ جناب شاہ نے زور دے کر کہا کہ ملک کے فوجیوں نے دنیا کو دکھا دیا کہ دہشت گرد چاہے جیسے بھی اپنے طور طریقے اور حکمتِ عملی بدلیں، وہ بھارت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے اور بچ بھی نہیں سکتے۔
Site Admin | August 27, 2025 2:56 PM
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو نے دہشت گردوں کے آقاؤں کو بھارتی شہریوں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کے انجام کے بارے میں واضح پیغام دیا ہے
