زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ جعلی جراثیم کُش دوائیں، کیمیاوی کھاد اور جعلی بیج تیار کرنے میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
جناب چوہان نے نقلی کیمیکلز کے چھڑکاؤ کی وجہ سے سویابین کی فصلوں کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے مدھیہ پردیش کا دورہ کیا۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کو نقلی جراثیم کُش دواؤں کی وجہ سے سویابین کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کے بارے میں شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔ اِس کے بعد جناب چوہان نے نقصانات کا معائنہ کرنے کے لیے Raisen اور وِدیشا ضلعے میں متاثرہ کھیتوں کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِس طرح کی کمپنیوں کے خلاف پورے ملک میں ایک مہم چلائی جائے گی۔
جناب چوہان کی ہدایت پر کام کرتے ہوئے زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل نے فوری طور سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے ارکان فصلوں کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے آج اِن کھیتوں کا دورہ کر رہے ہیں۔