February 3, 2025 9:38 AM | Men's T20 Cricket

printer

مردوں کے T20 کرکٹ میں، کل رات ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں، 5 میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 150 رن کے بڑے فرق سے ہرایا۔

مردوں کے T20 کرکٹ میں، کل رات ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں، 5 میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 150 رن کے بڑے فرق سے ہرایا۔ اس طرح بھارت نے، یہ سیریز 4-1 سے جیت لی ہے۔ جیت کے لیے 248 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم محض 10 اوورس 3 گیندوں میں 97 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سلامی بلّے باز فلِپ سالٹ نے سب سے زیادہ 55 رن بنائے۔ جیکب Bethal نے 10 رن بنائے۔ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 3 وکٹ، جبکہ ورون چکرورتی، شیوم دوبے اور ابھیشیک شرما نے دو-دو وکٹ حاصل کیے۔ روی بِشنوئی نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیتا اور بھارت سے پہلے بلّے بازی کرنے کے لیے کہا۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ پر 247 رن بنائے۔ ابھیشیک شرما نے 54 گیندوں میں شاندار 135 رن بنائے۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے T20 اننگز میں سب سے زیادہ 13 چھکوں کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔ ابھیشیک شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ ورون چکرورتی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔