ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 6, 2025 9:56 AM | Cricket Ind vs Eng

printer

مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان  تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ    آج سہ پہر مہاراشٹر کے ناگپور میں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان  تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ    آج سہ پہر مہاراشٹر کے ناگپور میں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

دونوں ہی ٹیمیں اس مہینے کے آخر میں کھیلی جانے والی چیمپینز ٹرافی میں جانے سے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں اپنی صلاحیت اور کارکردگی کا تجربہ کریں گی۔

بھارت نے حال ہی میں پانچ میچوں کی ٹی ٹوئینٹی بین الاقوامی سیریز میں انگلینڈ پر چار۔ایک سے شاندار جیت درج کی تھی۔ Jos Butler کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم تقریباً وہی رہے گی جو ٹی ٹویئنٹی سیریز میں کھیلی تھی۔

بھارت ٹیم میں کپتان کے طور پر تجربہ کار روہت شرما کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سرکردہ بلے باز وراٹ کوہلی بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ ورون چکرورتھی کو بھی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سیریز کا دوسرا میچ اتوار کے روز کٹک میں کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا اور آخری میچ اس مہینے کی 12 تاریخ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں