ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 21, 2025 9:37 AM | MP Cabinet

printer

مدھیہ پردیش حکومت نے اندور، بھوپال، اُجّین، جبل پور اور گوالیار کی ترقی کی رفتار میں اضافے کے لیے اُنہیں میٹرو پولیٹن علاقے قرار دیا ہے۔

مدھیہ پردیش حکومت نے اندور، بھوپال، اُجّین، جبل پور اور گوالیار کی ترقی کو رفتار دینے کے لیے اُنہیں میٹرو پولیٹن علاقے قرار دینے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ریاستی کابینہ نے اندور کے تاریخی راج باڑہ محل میں منعقدہ کابینی میٹنگ کے دوران ”مدھیہ پردیش میٹرو پولیٹن ایریا پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ایکٹ 2025“ کو منظوری دی۔ کابینہ نے ریاست کے 5 بڑے شہروں کے اطراف منصوبہ بند ترقی کے لیے میٹرو پولیٹن اتھارٹیز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں دو میٹرو پولیٹن ترقیاتی اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔ پہلی میٹرو پولیٹن ترقیاتی اتھارٹی، اندور، اُجّین، دیواس، دھار اور شاہجاپور ضلعوں کے حصوں کو جوڑ کر قائم کی جائے گی، جبکہ دوسری اتھارٹی بھوپال، سیہور، رائے سین، وِدیشا اور بیورا کو جوڑ کر تشکیل دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ موہن یادو نے کہا کہ یہ اتھارٹیز، ہر میٹرو پولیٹن علاقے کی مخصوص جغرافیائی اور معاشی ضرورتوں کے حساب سے مربوط ترقیاتی منصوبے تیار کرے گی اور اُنہیں نافذ کرے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں