متحدہ عرب امارات کے اخبارات نے مہاکمبھ میلہ 2025 کی ستائش کی ہے اور دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات میں سے ایک میں اپنے ملک کے شہریوں کی شرکت، بہترین انتظامات اور اس انعقاد کی عالمی اپیل کی تعریف کی ہے۔
گلف نیوز، خلیج ٹائمز، گلف ٹوڈے اور دی نیشنل جیسے اخبارات نے مہاکمبھ میلے کی ثقافتی گوناگونیت، روحانی اہمیت اور اس کے انعقاد کو یقینی بنانے والی جدید ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی ہے۔
خلیج ٹائمز نے خبر دی ہے کہ مہاکمبھ نے لگ بھگ 33 کروڑ عقیدتمندوں کو راغب کیا، جس سے یہ اپنی نوعیت کی منفرد مذہبی اور ثقافتی تقریب بن گئی۔
وہیں گلف نیوز نے پریاگ راج جاکر تروینی سنگم میں پوِتر ڈبکی لگانے والے متحدہ عرب امارات کے شہری کے تجربات کو شائع کیا ہے۔x