September 12, 2025 9:37 AM | KARNATKA-OM BIRLA

printer

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے سیاسی پارٹیوں اور منتخب نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو بامعنی مباحثوں، مذاکروں اور تبادلہ خیال کے ایک ایسے پلیٹ فارم میں تبدیل کریں، جہاں قومی اہمیت اور عوامی مسائل سے متعلق معاملات کو اُٹھایا جاتا ہو۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے سیاسی پارٹیوں اور منتخب نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو بامعنی مباحثوں، مذاکروں اور تبادلہ خیال کے ایک ایسے پلیٹ فارم میں تبدیل کریں، جہاں قومی اہمیت اور عوامی مسائل سے متعلق معاملات کو اُٹھایا جاتا ہو۔ بینگلورو میں گیارہویں دولت مشترکہ پارلیمانی انجمن بھارتی خطہ کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر اسپیکر موصوف نے لیجسلیچر سے اپنی پارٹی وابستگی سے اوپر اُٹھ کر عوامی نمائندوں کی حیثیت سے تبادلہ خیال میں شرکت کرنے کو کہا۔ انہوں نے ایوان کے کام کاج کے گِرتے معیار پر افسوس ظاہر کیا۔ کارروائی میں رخنہ اندازی کی جان بوجھ کر اور سلسلے وار کوششوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب ممبر کے وقار کو ایوان میں، اُس کے مباحثے اور تبادلہ خیال کے معیار سے جانچا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔