ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا آج ہریانہ کے مانیسر میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شہری، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کی پہلی قومی سطح کی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا آج ہریانہ کے مانیسر میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شہری، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کی پہلی قومی سطح کی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس کا موضوع ہے: آئینی جمہوریت اور قومی تعمیر کو مضبوط بنانے میں ”شہری بلدیاتی اداروں کا رول“۔

اس کانفرنس کا مقصد ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے تاکہ ملک کی تیزی سے ہو رہی شہر کاری میں شہری بلدیاتی اداروں کے اہم رول کو اجاگر کیا جا سکے۔

اِس کا مقصد بالخصوص موجودہ دور میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانا، بہترین طریقہئ کار کا تبادلہ کرنا اور شہری حکمرانی کے لیے جدید طریقوں کو تلاش کرنا، نیز اجاگر کرنا ہے۔

تقریب میں شریک مندوبین اہم امور پر غوروخوض کریں گے جن میں بلدیاتی حکمرانی کو آئینی تقاضوں کی تکمیل میں مؤثر بنانا، عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا اور شہریوں کی زندگی کے معیار کو بلند کرنا شامل ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں