June 12, 2025 9:41 AM | Birla Uttrakhand

printer

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا آج مسوری میں، لال بہاردر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن کے 127 ویں تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب میں زیر تربیت افسروں سے خطاب کریں گے۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا آج مسوری میں، لال بہاردر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن کے 127 ویں تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب میں زیر تربیت افسروں سے خطاب کریں گے۔ یہ تربیتی پروگرام خاص طور پر اُن افسروں کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو ریاستی انتظامی سروس سے پروموٹ ہو کر انڈین Administrative سروس میں شامل ہو رہے ہیں۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Shakshi

پروگرام میں 19 ریاستوں کی سروسز سے ترقی پانے والے کُل 97 افسران شرکت کررہے ہیں۔ ان میں 73 مرد افسران اور 24 خاتون افسران شامل ہیں۔ اس پروگرام کو ’وکست بھارت 2047‘ کے قومی ویژن اور ’مشن کرم یوگی‘ کے یکسر تبدیلی والے اہداف سے تحریک ملی ہے۔ یہ ریاستی سطح کے انتظامی رول ادا کرنے والے افسران کی قومی قیادت کی    ذمہ داریاں اٹھانے کیلئے ہموار منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک ڈھانچہ جاتی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد پالیسی سازی، بین علاقائی کوآرڈی نیشن اور ادارہ جاتی قیادت کیلئے بااخلاق،اہل اور مستقبل کیلئے انتظامی افسران تیار کرنا ہے۔ یہ پروگرام سات موضوعاتی ستونوں پر مبنی ہے، جن میں بہتر حکمرانی، شخصیت سازی، اشتراک پر مبنی تعلیم، ٹیکنالوجی، قیادت سے متعلق بصیرت انگیزی، کاروبار اور علاقائی سمجھ شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔