ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت خاص کر قدرتی آفات کے دوران اپنے دوست ممالک کی مدد کرنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت خاص کر قدرتی آفات کے دوران اپنے دوست ممالک کی مدد کرنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ جناب برلا نے یہ بات مڈغاسکر سے آئے ایک پارلیمانی وفد کے ساتھ نئی دلی میں دوطرفہ میٹنگ کے دوران کہی جس کی قیادت مڈغاسکر کی قومی اسمبلی کے صدر جسٹن ٹوکلے کر رہے تھے۔

میٹنگ کے دوران جناب برلا نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت مڈغاسکر کو ایک قابل بھروسہ دوست تصور کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس کی تیز رفتار ترقی کا ایک شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور مڈغاسکر کے درمیان تجارت، ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان مضبوط رشتے ہیں۔

لوک سبھا اسپیکر نے اِس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ مڈغاسکر میں بھارتی برادری کے ممبران نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔    انہوں نے اِس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا ہے کہ مڈغاسکر میں پہلا ‘Jaipur Foot Camp’ منعقد کیا گیا ہے  جہاں سینکڑوں معذور افراد کو مصنوعی اعضا فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید اِس بات پر بھی زور دیا ہے کہ بھارت میں جمہوریت محض حکمرانی کا ایک نظام نہیں ہے بلکہ ثقافت اور روحانی اخلاقیات کا ایک مرکز ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں