قیام امن خواتین فوجی: ایک عالمی جنوب منظرنامے کے موضوع پر قیام امن خاتون فوجیوں کی اب تک کی پہلی کانفرنس آج سے نئی دلّی میں شروع ہوگی۔

قیام امن خواتین فوجی: ایک عالمی جنوب منظرنامے کے موضوع پر قیام امن خاتون فوجیوں کی اب تک کی پہلی کانفرنس آج سے نئی دلّی میں شروع ہوگی۔ دو روزہ کانفرنس کا اہتمام، وزارتِ خارجہ، وزارتِ دفاع اور اقوام متحدہ امن فوج کے سینٹر CUNPK کے اشتراک سے منعقد کر رہا ہے۔

عالمی جنوب سے فوج کی خدمات فراہم کرنے والے 35 ملکوں کی خواتین امن فوجی، کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اِس کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے۔

اِس کانفرنس میں اقوام متحدہ کی نمائندگی، امن کارروائیوں کے محکمے کے UN انڈر سیکریٹری جنرل Jean Pierre Lacroix اور اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار Christian Saunders کریں گے۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والی خواتین امن فوجی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گی۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔