قومی راجدھانی میں سلامتی کی موجودہ صورتحال کے مدنظر دلّی ہوائی اڈّے پر حفاظتی انتظامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سکیورٹی جانچ میں معمول سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ دلّی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ، DIAL کی جانب سے مسافروں کے لیے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مسافر اس کے مطابق اپنے سفر کو ترتیب دیں اور آخری لمحات کی مشکلات سے بچنے کے لیے وقت سے پہلے ہوائی اڈّہ پہنچیں۔ DIAL نے مسافروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سبھی کے لیے مشکلات کو کم کرنے اور آسان اور محفوظ سفری تجربے کو یقینی بنانے کے لیے سبھی ٹیمیں اور شراکت دار، سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کر رہے ہیں۔ ×
Site Admin | November 12, 2025 9:36 AM | DELHI AIRPORT ADVISORY
قومی راجدھانی میں سلامتی کی موجودہ صورتحال کے مدنظر دلّی ہوائی اڈّے پر حفاظتی انتظامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سکیورٹی جانچ میں معمول سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔