فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دُویویدی آج سے فرانس کا اپنا چار روزہ سرکاری دورہ شروع کریں گے۔ اُن کا یہ دورہ بھارت۔فرانس دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ فوج کے سربراہ کو آج پیرس کے شہر Les Invalides میں فرانس کے فوج کے سربراہ جنرل Pierre Schill کے ساتھ بات چیت سے پہلے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
کَل جنرل دُویویدی Marseille جائیں گے جہاں وہ فرانسیسی فوج کے تیسرے ڈویژن کا معائنہ کریں گے اور اِنھیں تیسرے ڈویژن کے مشن اور رول، دو طرفہ مشق شکتی، بھارت۔فرانس تربیتی تعاون اور فرانسیسی فوج کو جدید بنائے جانے کے پروگرام اسکورپئن سے واقف کرایا جائے گا۔x