ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 12, 2025 10:01 AM | DGMO Briefing

printer

فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آپریشن سِندور کے تحت پاکستانی فوج اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ دونوں ملک جنگ بندی کو مزید استحکام بخشنے کے لیے آج DGMO سطح کی بات چیت کریں گے۔

بھارتی فوج کی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل DGMO لیفٹیننٹ جنرل راجیو Ghai نے بتایا کہ آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 مراکز پر کئے گئے حملوں میں 100 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ کَل شام نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے DGMO نے بتایا کہ ان میں یوسف اظہر، عبدالملک رؤف اور مدثر احمد شامل ہیں جو IC814 جہاز کے اغوا اور پلوامہ دھماکے میں ملوث تھے۔ انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور کا مقصد دہشت گردی کا ارتکاب اور ان کا منصوبہ تیار کرنے والوں کو سزا دینا اور ان کے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تہس نہس کرنا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کہاکہ پاکستانی فوج کو سات اور 10 مئی کے درمیان کنٹرول لائن پر توپ خانے اور چھوٹے ہتھیاروں سے کی گئی فائرنگ میں تقریباً 35 سے 40 جوانوں کا نقصان ہوا ہے۔

DGMO نے کہا کہ انہوں نے ہفتے کو سہ پہر پاکستان کے اپنے ہم منصب سے بات کی، جنھوں نے مخاصمت روکنے کی تجویز پیش کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ اور فضائی حملوں کا سلسلہ بند ہوگیا۔ لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے یہ بھی بتایاکہ بھارت اور پاکستان کے DGMO نے آج دن میں 12 بجے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جنگ بندی کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

یہ پوچھے جانے پر کتنے پاکستانی جنگی طیارے گرائے گئے، فضائی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل ایئر مارشل AK بھارتی نے کہاکہ اُن کے جنگی جہازوں کو بھارتی سرحد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا اور یقینا کچھ جنگی جہاز گرائے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں