May 12, 2025 10:01 AM
فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آپریشن سِندور کے تحت پاکستانی فوج اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ دونوں ملک جنگ بندی کو مزید استحکام بخشنے کے لیے آج DGMO سطح کی بات چیت کریں گے۔
بھارتی فوج کی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل DGMO لیفٹیننٹ جنرل راجیو Ghai نے بتایا کہ آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 مراکز پر کئے گئے حملوں میں 100 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ کَل شام نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے DGMO نے بتای...