ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

فضائی آلودگی پر قابو پانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طورپردلی میں پہلی بارمصنوعی بارش دیکھی جائے گی

فضائی آلودگی پر قابو پانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طورپردلی میں پہلی بارمصنوعی بارش دیکھی جائے گی۔اس اقدام کے تحت4سے11جولائی کے درمیانCloud Seeding آپریشن کیا جائے گا۔ یہ اقدام وزیراعلیٰ ریکھاگپتا کی قیادت کے تحت محکمہ ماحولیات کی سربراہی میں کیاجارہا ہے، جس کا اعلان دلی کے وزیرماحولیات Manjinder Singh Sirsa نے کیاتھا۔جناب Sirsa نے کہا کہ IIT کانپورکی جانب سےCloud Seeding Operation تکنیکی مدد کیلئے Flight Plan پونے میں بھارتی محکمہ موسمیات کو سونپا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ موسمی حالات 3جولائی تک Cloud Seeding کیلئے موزوں نہیں ہیں لیکن 4جولائی سے 11جولائی کے درمیان ایک عارضی پرواز کی تجویز رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شہری ہوابازی کے Directorate General  (DGCA) کو ایک متبادل پرواز کی تجویز پہلے ہی بھیجی جاچکی ہے کہ کیا اس سلسلے میں ابتدائی اقدام کو خراب موسم کی وجہ سے موخر کیاجاناچاہئے۔جناب Sirsa نے شہروں میں آلودگی پر قابوپانے میں اس پہل کو ایک تاریخی قدم بتاتے ہوئے کہا کہ صاف ستھری ہوا میں سانس لینا ہرشہری کا سب سے بنیادی حق ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہرممکن حل تلاش کررہی ہے اور مصنوعی بارش کرانا ایک بے حد اہم قدم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں