July 25, 2025 9:56 AM | FTA-INDUSTRY

printer

صنعتی اداروں نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارت کے سمجھوتے پر دستخط کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے بڑی تبدیلی والا قدم قرار دیا ہے۔

صنعتی اداروں نے، بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزادانہ تجارت کے سمجھوتے پر دستخط کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اِن اداروں نے اسے تبدیلی لانے والا ایک بڑا قدم قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے مختلف شعبوں میں برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ بھارت-برطانیہ CEO فورم کے ساتھی صدر نشیں سُنیل بھارتی متّل نے کہا کہ مذکورہ سمجھوتے سے اختراع کو فروغ حاصل ہوگا، مارکیٹ رسائی میں سہولت ہوگی اور سرمایہ کاری کو بڑھاوا ملے گا۔

بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن CII نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھوتے سے ماحولیات کے لیے سازگار توانائی، ڈیجیٹل ٹکنالوجی، لائف سائنسز اور جدید طرز کی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں باہمی اشتراک کو تقویت ملے گی۔ CII کے ڈائریکٹر جنرل، چندرجیت بنرجی نے کہا کہ یہ معاہدہ ہمارے باہمی تعلقات میں ایک اہم لمحے کے مترادف ہے، جس سے جامع ترقی، اقتصادی مضبوطی اور صنعتی کایا پلٹ کے تئیں مشترکہ عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔

صنعت اور تجارت کے بھارتی ایوانوں کی فیڈریشن FICCI نے کہا ہے کہ مذکورہ سمجھوتے سے زراعت، دواسازی، خدمات اور آٹو کَل پرزوں سمیت مختلف شعبوں میں کافی مواقع پیدا ہوں گے۔ FICCI نے کہا ہے کہ اس سے بھارتی کاروباری افراد کو کافی فائدہ ملنے کی امید ہے اور ساتھ ہی بھارت-برطانیہ ساجھے داری کے لیے بھی یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ ہیرے جواہرات کی برآمدات کے فروغ سے متعلق کونسل کے چیئرمین Kirit Bhansali نے اسے ایک تاریخی معاہدہ قرار دیا، جس سے برطانیہ کے لیے برآمدات قریب قریب تین گُنا ہونے کی امید ہے۔

اُدھر برطانیہ کی کمپنیوں، خاص طور پر Aerospace اور Spirits صنعتوں نے بھی سمجھوتے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سرِدست 970 سے زیادہ بھارتی کمپنیاں، برطانیہ میں کام کر رہی ہیں، جس سے کارپوریٹ ٹیکس میں تقریباً ایک ارب 17 کروڑ پاؤنڈ حاصل ہو رہے ہیں اور تقریباً 11 لاکھ افراد کو روزگار مل رہا ہے۔ اس طرح یہ کمپنیاں مقامی معیشت اور روزی روٹی میں معاونت کرنے میں اہم رول ادا کر رہی ہیں۔ بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزادانہ تجارت کے سمجھوتے سے 2030 تک باہمی تجارت دوگُنا ہو کر ایک کھرب 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔