July 25, 2025 9:56 AM

views 13

صنعتی اداروں نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارت کے سمجھوتے پر دستخط کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے بڑی تبدیلی والا قدم قرار دیا ہے۔

صنعتی اداروں نے، بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزادانہ تجارت کے سمجھوتے پر دستخط کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اِن اداروں نے اسے تبدیلی لانے والا ایک بڑا قدم قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے مختلف شعبوں میں برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ بھارت-برطانیہ CEO فورم کے ساتھی صدر نشیں سُنیل بھارتی متّل نے کہا کہ مذکورہ سمجھوتے سے اختراع کو فروغ حاصل ہوگا، مارکیٹ رسائی میں سہولت ہوگی اور سرمایہ کاری کو بڑھاوا ملے گا۔ بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن CII نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئ...