صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل شام موہالی میں، پنجاب سرکار کی طرف سے، اُن کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں شرکت کی۔
اِس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ گروؤں کے آشیرواد اور تحریک سے، سرزمینِ پنجاب نے بہت سی ایسی شخصیتوں کو جنم دیا، جو اپنے مقصد کے خاطر شہید ہو گئے، یا پھر اِن لوگوں نے انقلاب پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جدوجہد آزادی کے اہم باب، اِسی سرزمین پر لکھے گئے۔
مختلف میدانوں میں، پنجاب کے اہم تعاون کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ریاست کے ترقی پسند کسانوں کو سراہا، جن کی محنت سے سبز انقلاب، کامیابی کو پہنچا اور ملک میں خوراک کی فراہمی کی یقین دہانی ہوئی۔
انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ پنجاب کے کسان اور سائنسداں، ماحول-دوست زرعی طور طریقوں کو اپنا کر، زراعت کے شعبے میں ملک کی، ایک بار پھر قیادت کریں گے۔
وزیر اعلیٰ بھگوَنت مان نے کہا کہ ہر ایک پنجابی کو، صدر جمہوریہ کے اِس دورے سے خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُن کی زندگی سے سبھی کو تحریک حاصل ہوتی ہے۔
آج صدر جمہوریہ، چنڈی گڑھ میں، پنجاب یونیورسٹی کے، تقسیم اسناد کے 72 ویں سالانہ جلسے سے خطاب کریں گی۔×