صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں باوقار سُوَچھ سرویکشن 2024-25 ایوارڈز عطا کریں گی۔ سُوَچھ بھارت مشن-شہری SBM-U کو آگے بڑھانے والے شہروں کی انتھک کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے یہ تقریب ملک کے صاف ستھرے شہروں کو خراج تحسین پیش کرے گی۔ اس سال یہ ایوارڈز چار زمروں میں پیش کیے جائیں گے، جن میں سُپر سُوَچھ لیگ Cities اور پانچ آبادی والے زمروں میں سرفہرست تین صاف ستھرے شہر شامل ہیں۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے کہا ہے کہ اس سال کُل 78 ایوارڈز دیے جائیں گے۔
وزارت نے مزید کہا کہ سُوَچھ سرویکشن 2024-25 نے شہروں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کے بندوبست کا مکمل نظریہ پیش کرتے ہوئے، شہری صفائی اور خدمات کی فراہمی کا اندازہ لگانے کے لیے ایک اسمارٹ اور منظم طریقہئ کار اپنایا ہے۔
سُوَچھ بھارت مشن شہری SBM-U کے تحت سُوَچھ سرویکشن کی تاریخی پہل، ملک کے شہروں میں صفائی ستھرائی کے سفر میں ایک اہم طاقت بن گئی ہے۔ 2016 میں 73 شہری مقامی بلدیاتی اداروں کے ساتھ اس کی شروعات ہوئی تھی۔ تازہ ترین ایڈیشن میں اب 4 ہزار 500 سے زیادہ شہروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس سال، ایوارڈز نہ صرف سب سے اوپر رہنے والے سُوَچھ شہروں کا جشن مناتے ہیں بلکہ چھوٹے شہروں کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس سال یہ ایوارڈ کچرے کو کم کریں، دوبارہ استعمال کریں اور ری سائیکل کریں کے موضوع کو اُجاگر کرتا ہے۔ 3 ہزار سے زیادہ جائزہ لینے والے افراد نے 45دنوں کی مدت میں پورے ملک کے ہر وارڈ کا شفافیت اور مکمل عزم کے ساتھ معائنہ کیا۔
اس اقدام نے 11 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کا جائزہ لیا، جو کہ قومی سطح پر شہروں میں زندگی گزارنے اور سمجھنے کے لیے جامع طریقہئ کار کی عکاسی کرتا ہے۔