صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلعے کے باگیشوَر دھام میں، بڑے پیمانے پر شادی کی ایک تقریب میں شرکت کریں گی۔ گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، کرکٹ کے کئی کھلاڑی، فنکار اور دیگر شخصیات بھی اِس موقع پر موجود رہیں گی۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Sanjeev Sharma
چھترپور ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 23کلو میٹر دور، Garha گاؤں میں شری باگیشوَر جَن سیوا سمیتی کی جانب سے شادی کی اِس بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ نئے شادی شدہ جوڑوں کو اپنا آشیورواد دیں گی۔ 251 لڑکیوں میں سے تقریباً 225 لڑکیاں قبائلی برادری، دَلت اور دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتی ہیں۔ صدر جمہوریہ کا دورہ نہ صرف مذہبی اور سماجی اہمیت کا حامل ہے بلکہ اِس سے بُندیل کھنڈ خطّے کی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔ اِس سے قبل 23 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی نے باگیشوَر دھام میں کینسر اسپتال کا سنگِ بنیاد بھی رکھا تھا۔