صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج صبح گورکھپور میں مہایوگی گرو گورکھ ناتھ آیوش یونیورسٹی کا افتتاح کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج، گورکھپور میں گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں اترپردیش کی پہلی مہایوگی گرو گورکھ ناتھ آیوش یونیورسٹی کا باضابطہ افتتاح کریں گی۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                                  V-C Om Awasthi

صدر جمہوریہ کے اترپردیش کے دورے کے دوسرے دن مہایوگی گورکھ ناتھ کے نام پر ریاست کی پہلی آیوش یونیورسٹی کا افتتاح کیا جائے گا۔ یہ آیوروید، یونانی اور ہومیوپیتھی سمیت روایتی نظام طِب میں تعلیم اور علاج دونوں لحاظ سے ایک اہم مرکز ہوگا۔ تعلیمی ادارے سے بڑھ کر یہ یونیورسٹی خطے میں روزگار کے نئے امکانات کے علاوہ اَدویاتی پودوں کی تجارتی کاشتکاری کو فروغ دے گی۔ اس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد 28 اگست 2021 کو، اُس وقت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے رکھا تھا۔ 52 ایکڑ سے زیادہ رقبے میں پھیلی یہ یونیورسٹی 267 کروڑ روپے سے زیادہ کے منظور شدہ بجٹ سے قائم کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کا افتتاح کرنے کے بعد صدر جمہوریہ گورکھ ناتھ مندر بھی جائیں گی۔ اس کے علاوہ محترمہ مرمو Sonbarsa میں مہایوگی گورکھ ناتھ یونیورسٹی کے آروگیہ دھام کیمپس میں تعلیمی بلاک، آڈیٹوریم اور پنچ کرما سینٹر کا افتتاح اور لڑکیوں کے ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ صدر جمہوریہ کے دورے کے پیش نظر گورکھپور میں سکیورٹی کا پختہ بندوبست کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔