صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، آج سے اُڈیشہ کے دو روزہ دورے پر رہیں گی۔ صدر جمہوریہ شام کو بھوبنیشور کے بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈّہ پہنچیں گی، جہاں سے وہ بھوبنیشور کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ایمس کی پانچویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گی۔
صدر جمہوریہ مرمو کل Ravenshaw یورنیورسٹی کی تیرہویں سالانہ تقسیمِ اسناد تقریب میں بھی شرکت کریں گی اور کٹک میں Ravenshaw گرلز ہائی اسکول کی تین عمارتوں کی تزئینِ نو کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گی۔ اس کے علاوہ صدر جمہوریہ مرمو کا کٹک میں Adikabi Sarala Das کی یومِ پیدائش تقریبات میں شرکت اور سال 2024 کے کلِنگ رتن ایوارڈ عطا کرنے کا بھی پروگرام ہے۔×
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، بھوبنیشور میں ایمس کے 5ویں جلسہئ تقسیم اسناد میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔ وہ 31 طلبا کو سونے کے 59 تمغے پیش کریں گی اور حفظانِ صحت سے متعلق 643 پیشہ ور افراد کو اسناد تفویض کریں گی۔
اڈیشہ کے گورنر ہری بابوKAM-BHAM-PATI وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور کئی دیگر سرکردہ شخصیات کے اس پروگرام میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔
اپنی آبائی ریاست اڈیشہ کے اپنے دورے کے دوسرے دن، منگل کو صدر جمہوریہ مرموRAVENSHAW یونیورسٹی کے 13 ویں جلسہئ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی اور کٹک میں RAVENSHAW گرلس ہائی اسکول کی تین عمارتوں کے ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھیں گی۔
اُن کا 15 ویں صدی میں پیدا ہوئے اڈیشہ کے عظیم شاعر اور اسکالر ADI-KABI Sarala داس کے یوم پیدائش کی تقریب میں بھی شرکت کرنے اور 2024 کے لیے کلنگا رتن ایوارڈ پیش کرنے کا بھی پروگرام ہے۔
صدر جمہوریہ کے اس دورے کے پیش نظر، بھوبنیشور اور کٹک میں حفاظت کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔