صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں ”آدی کرم یوگی ابھیان“ کے قومی کانکلیو میں شرکت کریں گی۔ قبائلی امور کی وزارت وزیر اعظم نریندر مودی کے وِکست بھارت کے نظریے کے تحت اس کانکلیو کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ کانکلیو PMJANMAN اور Dharti Aba Abhiyan کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ قبائلی امور کے وزیر Jual Oram قبائلی امور کے ریاستی وزراء، مرکزی اور ریاستی سکریٹری، ضلع مجسٹریٹ، ماسٹر ٹرینر اور ملک بھر سے آدی سہیوگی نمائندے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس کانکلیو میں Tribal Village Vision 2030 پر نظریات سے نفاذ تک توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس تقریب کی ایک اہم خصوصیت Tribal Village Vision 2030 کا نظریہ ہے، جس کا مقصد ملک گیر سطح پر قبائلی برادری کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد 50 ہزار سے زیادہ گاؤوں میں اقدامات کے منصوبوں پر مبنی پالیسی معلومات، نفاذ کے طریقہئ کار اور پروجیکٹس سے متعلق حکمتِ عملی کو یقینی بنانا ہے۔ کانکلیو کے دوران 5 گروپ ترجیحی شعبوں پر تبادلہئ خیال کریں گے، جن میں تعلیم اور ہُنر مندی کے فروغ، صحت اور تغذیہ، گزربسر اور چھوٹے کاروبار، بنیادی ڈھانچے اور حکمرانی اور ادارہ جاتی استحکام شامل ہیں۔