صحت کی مرکزی وزارت نے میڈیا کو اُن رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزارت نے سموسہ، جلیبی اور لڈو جیسی کھانے کی چیزوں پر انتباہ کے Lebels جاری کیے جانے کی ہدایت دی ہے۔

صحت کی مرکزی وزارت نے میڈیا کو اُن رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزارت نے سموسہ، جلیبی اور لڈو جیسی کھانے کی چیزوں پر انتباہ کے Lebels جاری کیے جانے کی ہدایت دی ہے۔

ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ یہ اطلاعات گمراہ کُن، غلط اور بے بنیاد ہیں۔ اُس نے کہا ہے کہ وزارت نے علیحدہ سے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جو کام کی جگہوں پر کھانے کی بہتر چیزوں کا انتخاب کیے جانے کی سمت ایک پہل ہے۔

یہ مشورہ لابی، کینٹین، کیفیٹیریا اور میٹنگ رومس جیسی کام کی مختلف جگہوں پر ایسے بورڈس لگانے کا ہے تاکہ مختلف کھانوں میں چربی اور چینی کی زائد مقدار کے استعمال کے نقصانات سے متعلق بیداری پیدا کی جا سکے۔

یہ بورڈس روزمرہ، یاد دہانی کے طور پر کام کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ موٹاپے کے خلاف مہم میں مدد حاصل ہو سکے، جس کا رجحان ملک میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

صحت کی وزارت کے مشورے میں کھانے کی اُن اشیا پر انتباہ سے متعلق Lebels لگانے کی کوئی ہدایت شامل نہیں ہے، جو دکانداروں کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔