ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

شام میں، حفاظتی دستوں اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے

شام میں ملک کے حفاظتی دستوں اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان دو دن سے جاری تصادم میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ پُرتشدد جھڑپیں جمعرات کو Jableh کے ساحلی خطے میں شروع ہوئی تھیں اور اُس کے بعد بحرِ روم کے ساحل سے متصل علاقوں تک پھیل گئیں۔ انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے شام کے ادارے کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں، جب اس ہفتے کے شروع میں سابق صدر بشار الاسد کی معزول حکومت کے باقی بچے فوجیوں نے سرکاری فوجیوں پر حملے کیے، جس میں سیکیورٹی کے 16 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

جوابی کارروائی میں متحدہ نیم فوجی گروپوں نے نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جوابی کارروائی کی۔

ادارے نے اطلاع دی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 125  سرکاری سکیورٹی اہلکار اور 148 اسد حامی ملی ٹینٹس شامل ہیں۔ اُس نے خبردار بھی کیا ہے کہ قانونی جوابدہی نہ ہونے کی وجہ سے تشدد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور ملک میں عدم استحکام بھی پیدا ہو سکتا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں