سیوا یعنی عوامی خدمت اور سُشاسن یعنی بہتر حکمرانی کے منتر سے ترغیب پاکر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بدلاؤ اور ترقی کیلئے انتھک کام کر رہی ہے۔

          سیوا یعنی عوامی خدمت اور سُشاسن یعنی بہتر حکمرانی کے منتر سے ترغیب پاکر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بدلاؤ اور ترقی کیلئے انتھک کام کر رہی ہے۔ آج اپنی خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ میں ہم نظر ڈالیں گے کہ کس طرح نریندر مودی حکومت نے چوری کی گئی مورتیوں اور نوادرات کو مختلف ممالک سے واپس وطن لاکر ملک کے ثقافتی وقار کو نئی جلا بخشی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کا ثقافتی سفر محترک نیز اپنی روایتوں سے جڑے ہونے کے ساتھ ہی دنیا کو خوش آمدید کہتا ہے۔ چوری کی گئی مورتیوں اور مقدس باقیات و نشانیوں کو بیرون ممالک سے وطن واپسی لانا، ان کا احیاء کرنا، اور اس طرح یہ کہانی ہے: ملک کی ثقافت کو نئی زندگی عطا کرنے کی۔

چوری کئے گئے 642 نوادرات کا 2014 سے اب تک پتہ لگایا گیاہے جو ملک واپس لانے کے مختلف مراحل میں ہیں جبکہ یہ تعداد 2013 میں محض 13 تھیں۔

ان میں سے بیشتر نوادرات اسمگلنگ کے ذریعے بیرون ملک لیجائے گئے تھے جنھیں اب سفارتی چینلز، قانونی کارروائی اور ثقافتی تعاون کے ذریعے ملک واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس سال واپس لائے گئے نوادرات میں سب سے اہم بھگوان بدھ کی Piprahwa نشانی ہے جس کا تعلق تیسری صدی قبل مسیح سے ہے۔ جناب مودی نے اس موقع کو بھارتی ورثے کے لیے انتہائی مسرت کا دن قرار دیا۔

دیگر نوادرات میں انگلینڈ سے برہما اور براہمنی کی پتھر کی مورتیوں کو واپس لانا، امریکہ سے نٹراج کے رقص کرتے ہوئے مجسمے کو لانا، آسٹریلیا سے بھگوان بدھ کی مورتی کو لانا شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔