سیوا اور سُشاسن یعنی خدمتِ عامہ اور اچھی حکمرانی کے منتر سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار، یکسر تبدیلی اور ترقی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔

سیوا اور سُشاسن یعنی خدمتِ عامہ اور اچھی حکمرانی کے منتر سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار، یکسر تبدیلی اور ترقی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔ آج کے اِس خصوصی سیریز سیوا پَرو میں ہم اِس بات پر روشنی ڈال رہے ہیں کہ کس طرح مودی حکومت کے ذریعے پورے ملک میں ہر کنبے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بیمہ کوریج میں توسیع کی گئی ہے۔

نریندر مودی حکومت نے تمام شہریوں کا بیمہ کے تحت احاطہ کیے جانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ غیر محفوظ کو تحفظ فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی نے مئی 2015 میں جن سُرکشا اسکیم کا آغاز کیا تھا جو پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پی ایم سُرکشا بیمہ یوجنہ پر مشتمل ہے جس کا مقصد کم خرچ پر سب کو بیمہ تحفظ فراہم کرنا ہے۔

پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا حادثے میں ہوئی موت اور حادثے کے سبب معذور ہونے پر دو لاکھ روپے تک کا بیمہ Cover دیا جائے گا۔

ان اسکیموں کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ اس اقدام سے سماج کے کمزور و پسماندہ طبقوں کو تحفظ فراہم ہوگا۔

پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ہے جو حکومت کی جانب سے مکمل طور پر مالی امداد پر مشتمل ہے۔ اس کے تحت 5 لاکھ روپے فی کنبہ سالانہ تک، پینل میں شامل کسی بھی پرائیویٹ اسپتال یا سرکاری اسپتال میں علاج کی سہولت فراہم ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔