ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 8, 2025 9:44 AM | Gadkari iCEMA

printer

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک میں سڑک اور ٹرانسپورٹ کا بنیادی ڈھانچہ عالمی معیار کا بنتا جا رہا ہے

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک میں سڑک اور ٹرانسپورٹ کا بنیادی ڈھانچہ عالمی معیار کا بنتا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں سفر کا وقت کم ہو رہا ہے اور ماحولیات کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ جناب گڈکری نے یہ بات نئی دلّی میں تعمیراتی آلات کے مینوفیکچررز کی بھارتی تنظیم ICEMA کے 75 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی مشینری کی صنعت میں بھارت اب دنیا میں تیسرے مقام پر آگیا ہے اور اُس نے جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سڑک کی تعمیر کے معیار کا ذکر کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ حکومت، معیار سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں سڑک اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے میں عالمی معیار کی حفاظتی تدابیر اور معیارات کو برقرار رکھنے پر توجہ دے رہی ہے۔

صنعتی اداروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ڈیزل کے استعمال کو کم کرنے اور تعمیراتی سرگرمیوں میں ماحولیات کو آلودہ کرنے والے اجزاء کے متبادل اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے صنعتی اداروں کو اس طرف توجہ دلائی کہ شہریوں کے لیے سڑک پر حفاظتی اقدامات کو اپنانا ضروری ہے کیونکہ ہر سال سڑک حادثات میں اموات کی تعداد بڑھ رہی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں