سپریم کورٹ نے، سبھی مرکزی مسلح فورسز CAPFs کو ہدایت دی ہے کہ وہ 6 مہینے کے اندر اندر اپنے کاڈروں کا جائزہ لیں۔ اِن فورسز نے ITBP، BSF، CRPF، CISF اور SSB شامل ہیں۔
اصل میں جائزہ 2021 میں لیا جانا تھا، لیکن اس میں تاخیر ہو گئی۔
جسٹس ابھے ایس اوکا اور اُجوَّل بھویان کی ایک بنچ نے عملے اور تربیت کے محکمے کو ہدایت دی کہ وہ وزارتِ داخلہ کی طرف سے کی گئی، کاڈر جائزے سے متعلق کارروائی اور سروس سے متعلق موجودہ ضابطوں اور بھرتی ضابطوں کے جائزے کی رپورٹ حاصل ہونے کے تین ماہ کے اندر اندر کوئی مناسب فیصلہ کرے۔×