ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

سندھو آپریشن کے تحت، پہلی بچاؤ کاری پرواز ایران سے 110 بھارت طلبا کو لے کر نئی دلّی پہنچی۔

شمالی ایران سے پہلی بچاؤ کاری پرواز 110 بھارتی طلباء کو لے کر نئی دلّی پہنچی۔

بھارت نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو ایران سے نکالنے کیلئے آپریشن سندھو شروع کیا ہے۔ پہلے مرحلے کے طور پر تہران میں بھارتی سفارتخانے نے اِس مہینے کی 17 تاریخ کو شمالی ایران سے 110 بھارتی طلبا کو بحفاظت آرمینیا میں داخل ہونے میں مدد فراہم کرتے ہوئے اُن کو وہاں سے نکالا۔ طلبا نے ایران اور آرمینیا میں بھارتی مشنوں کی نگرانی میں آرمینیا کی راجدھانی Yerevan تک سڑک کے راستے اپنا سفر طے کیا۔ یہ طلباء Yerevan سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے آج صبح نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے تہران میں MBBS کے ایک طالبعلم امان نظر نے ایران میں سکیورٹی چیلنجوں کے درمیان انخلاء کے بعد اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔

جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک اور طالبعلم  زہران بَٹ جو MBBS کررہے ہیں، انہوں نے مرکزی حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے۔

جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک اور طالبعلم ٹی اسلام نے وزارت خارجہ کی طرف سے انہیں وہاں سے نکالنے میں کئے گئے انتظامات کی تعریف کی۔

بھارت، بیرون ملک مقیم، بھارتی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو اوّلین ترجیح دیتا ہے۔ جاری آپریشن کے ایک حصے کے طور پر ایران نے بھارتی سفارتخانہ بڑی تعداد میں، بھارتی شہریوں کی مدد فراہم کررہا ہے کہ وہ ایران کے اندر بڑھتی ہوئی کشیدگی والے علاقوں سے نسبتاً محفوظ علاقوں میں منتقل ہوجائیں۔

ایران میں بھارتی شہریوں کو رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تہران میں بھارتی سفارتخانہ اپنی ہنگامی ہیلپ لائن کے ذریعے اور نئی دلّی میں وزارت خارجہ کی طرف سے قائم کردہ 24 گھنٹے ساتوں دن ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ نئی دلّی میں کنٹرول روم کا ہیلپ لائن نمبر یہ ہے:

پلس نو ایک، ایک ایک، دو تین، صفر ایک، دو ایک، ایک تین۔ 

پلس نو ایک، ایک ایک، دو تین، صفر ایک، چار ایک، صفر چار۔ 

اور پلس نو ایک، ایک ایک، دو تین، صفر ایک، سات نو، صفر پانچ۔ 

جبکہ واٹس ایپ نمبر پلس نو ایک، نو نو، چھ آٹھ، دو نو، ایک نو، آٹھ آٹھ۔

اور ای-میل ایس آئی ٹی یو، اے ٹی آئی او، این آر،  او او ایم @ ایم ای اے، ڈاٹ، جی او وی، ڈاٹ اِن۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔