June 27, 2025 9:46 AM

views 20

بھارت نے آپریشن سندھو کے تحت لوگوں کو باہر لانے میں مدد کیلئے اسرائیل، ایران، اردن، مصر، آرمینیا اور ترکمانستان کا شکریہ ادا کیا ہے

بھارت نے آپریشن سندھو کے تحت لوگوں کو بحفاظت باہر لانے کی کوششوں میں مدد کیلئے اسرائیل، ایران، اردن، مصر، آرمینیا اور ترکمانستان کی سرکاروں کے تئیں تشکر کا اظہار   کیا ہے۔ کَل رات دیر گئے آرمینیا کے شہر Yerevan سے 173 بھارتی شہریوں کو لے کر ایک خصوصی پرواز نئی دلّی پہنچی، جنہیں ایران سے باہر لایا گیا تھا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ اب تک 19 خصوصی پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 4 ہزار 415 بھارتی شہریوں کو وہاں سے لایا جاچکا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے 3 ہوائی ...

June 19, 2025 10:16 AM

views 25

سندھو آپریشن کے تحت، پہلی بچاؤ کاری پرواز ایران سے 110 بھارت طلبا کو لے کر نئی دلّی پہنچی۔

شمالی ایران سے پہلی بچاؤ کاری پرواز 110 بھارتی طلباء کو لے کر نئی دلّی پہنچی۔ بھارت نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو ایران سے نکالنے کیلئے آپریشن سندھو شروع کیا ہے۔ پہلے مرحلے کے طور پر تہران میں بھارتی سفارتخانے نے اِس مہینے کی 17 تاریخ کو شمالی ایران سے 110 بھارتی طلبا کو بحفاظت آرمینیا میں داخل ہونے میں مدد فراہم کرتے ہوئے اُن کو وہاں سے نکالا۔ طلبا نے ایران اور آرمینیا میں بھارتی مشنوں کی نگرانی میں آرمینیا کی راجدھانی Yerevan...