ساہتیہ اکاڈمی اپنے سالانہ Festival of Letters Sahityaotsav کا انعقاد کر رہی ہے، جو ایشیاء کا سب سے بڑا ادبی فیسٹیول ہے۔ یہ فیسٹیول آج سے 12 مارچ تک جاری رہے گا۔ چھ روزہ طویل اس تقریب کا افتتاح آج نئی دلّی کے رابندر بھون میں ثقافت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کریں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے: V/C – Akshit
ملک کے مختلف حصوں سے 50 سے زیادہ زبانوں کو نمائندگی کرنے والے 700 سے زیادہ ادیب اس فیسٹیول میں حصہ لیں گے۔ اس فیسٹیول میں 23 زبانوں میں باوقار ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ پیش کیے جائیں گے۔ اس پروگرام میں تقریباً 120 اجلاس ہوں گے۔ اس سال فیسٹیول کی تھیم ”بھارتی ادبی روایات“ ہے۔ اس میں نوجوان، خواتین، شمال مشرقی اور قبائلی، LGBTQ ادیبوں کے ساتھ ساتھ شعراء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات بھی حصہ لیں گی۔ اس فیسٹیول کے دوران، وسیع تر موضوعات پر سرکردہ ادیب، شعراء، ترجمہ نگار، پبلیشرز اور ناقدین کی پیشکش، تحریریں اور مباحثے شامل ہوں گے۔ Festival of Letters ادب میں دلچسپی رکھنے والے سبھی افراد کے لیے کھلا ہے اور یہاں داخلہ مفت ہے۔