ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 1, 2025 9:47 AM | RAILWAY FARE

printer

ریلوے کے محکمے نے آج سے مسافر ٹرین خدمات کیلئے بنیادی کرائے کو معقول بنایا ہے۔

ریلوے کی وزارت نے آج سے مسافر ٹرینوں کیلئے بنیادی کرائے کو معقول بنایاہے۔ ٹرین کے کرایوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے،  غیر AC، میل اور ایکسپریس ٹرینوں کیلئے فی کلو میٹر ایک پیسہ، جبکہ AC کلاس کیلئے دو پیسے فی کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ مضافاتی ٹرینوں کے کرائے اور ماہانہ سیزن ٹکٹوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ ریزرویشن فیس، سپرفاسٹ چارجز اور دیگر چارجز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ وزارت نے اجاگر کیا کہ اس اقدام کا مقصد مسافر ٹرینوں کے کرائے کے ڈھانچے کو بہتر بنانا اور مسافر ٹرین سروسز کی مالیاتی پائیداری میں اضافہ کرنا ہے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                         V-C Anand Kumar

500 کلو میٹر تک کے سیکنڈ کلاس کے سفر کے کرائے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس سے زیادہ کی دوری کیلئے کرائے میں فی کلومیٹر آدھا پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب مسافروں کو 501 کلومیٹر سے لے کر ڈیڑھ ہزار کلومیٹر تک کے سفر کیلئے اضافی پانچ روپے ادا کرنے ہوں گے، جبکہ ایک ہزار 501 سے 2ہزار 500 کلو میٹر کی دوری کیلئے 10 روپے اضافی اور 2 ہزار 501 کلومیٹر سے تین ہزار کلومیٹر تک کے سفر کیلئے مزید 15 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ راجدھانی، شتابدی، دورنتو، وندے بھارت اور Tejas جیسی پریمئر اور اسپیشل ٹرینوں میں بھی نظرثانی شدہ کرائے کا اطلاق ہورہا ہے۔ نئے کرائے کا اطلاق آج اور آج کے بعد بک ہونے والے ٹکٹوں پر ہوگا۔ آج کی تاریخ سے پہلے بُک کئے گئے ٹکٹس قبول کئے جائیں گے۔ اُن سے کوئی اضافی کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں