ریلوے، اطلاعات ونشریات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کَل روس کے نائب وزیراعظم Alexei Overchuk سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں ٹرانسپورٹ، کنکٹی وٹی، بنیادی ڈھانچے اور زیر زمین پائے جانے والے معدنیات جیسے شعبوں میں اشتراک کو مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب ویشنو نے کہا کہ روس کے نائب وزیراعظم کے ساتھ اُن کی ملاقات سودمند رہی۔ یہ اعلیٰ سطحی میٹنگ سینٹ پیٹرس برگ میں ہوئی۔ سینٹ پیٹرس برگ میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق مرکزی وزیر سینٹ پیٹرس برگ بین الاقوامی اقتصادی فورم-2025 میں شرکت کیلئے اس وقت روس میں ہیں، جس کا آغاز بدھ کو ہوا تھا اور جو کَل تک جاری رہے گا۔×
Site Admin | June 20, 2025 10:11 AM | ASHWINI VAISHNAV RUSSIA
ریلوے، اطلاعات ونشریات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کَل روس کے نائب وزیراعظم Alexei Overchuk سے ملاقات کی۔