ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے صرف وہی لوگ IRCTC کی ویب سائٹ اور ایپ سے آن لائن تتکال ٹکٹ بُک کرا سکیں گے، جنہوں نے آدھار کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو منسلک کرا لیا ہے۔ منصفانہ اور شفاف طریقے سے تتکال ٹکٹ حاصل کرنے اور مسافروں کے مفاد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
بھارتی ریلویز نے تتکال ٹکٹ بُکنگ نظام میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ نئی اسکیم کے مطابق اس سال ایک جولائی سے آن لائن تتکال بُکنگ کے لیے آدھار پر مبنی OTP تصدیق لازمی ہوگی۔
کمپیوٹر نظام والے مسافر ریزرویشن کاؤنٹرز پر اور مجاز ایجنٹوں کے ذریعے بُک کرائے جانے والے تتکال ٹکٹ کے لیے OTP تصدیق کی ضرورت ہوگی، جو بُکنگ کے وقت متعلقہ مسافر کے ذریعے فراہم کیے گئے موبائل نمبر پر بھیجا جائے گا۔
شروع کے اہم اوقات کے دوران ایک ساتھ کئی بُکنگ کی روک تھام کی خاطر بھارتی ریلویز کے مجاز Ticketing ایجنٹس کو بُکنگ شروع ہونے کے پہلے 30 منٹ کے دوران پہلے دن کے تتکال ٹکٹ بُک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
AC Class کے لیے اس بندش کا اطلاق صبح 10 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک اور non-AC Class کے لیے دن میں 11 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگا۔×