June 12, 2025 9:54 AM
18
ریلویز نے تتکال ٹکٹ کے لیے نئے ضابطوں کا اعلان کیا ہے۔ پہلی جولائی سے آدھار پر مبنی OTP تصدیق لازمی ہوگی۔
ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے صرف وہی لوگ IRCTC کی ویب سائٹ اور ایپ سے آن لائن تتکال ٹکٹ بُک کرا سکیں گے، جنہوں نے آدھار کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو منسلک کرا لیا ہے۔ منصفانہ اور شفاف طریقے سے تتکال ٹکٹ حاصل کرنے اور مسافروں کے مفاد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ بھارتی ریلویز نے تتکال ٹکٹ بُکنگ نظام میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ نئی اسکیم کے مطابق اس سال ایک جولائی سے آن لائن تتکال بُکنگ کے لیے آدھار پر مبنی OTP تصدیق لازمی ہوگی۔ کمپیوٹر نظام والے م...