ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 11, 2025 9:30 AM | RSS Conclave

printer

راشٹریہ سویَم سیوک سَنگھ RSS نے، بَین برادری اتحاد کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم اشارہ دیا ہے کہ وہ اِندور میں 12 ستمبر کو ایک اہم سماجی ہم آہنگی کانفرنس کا اہتمام کرے گا۔

راشٹریہ سویَم سیوک سَنگھ RSS نے، بَین برادری اتحاد کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم اشارہ دیا ہے کہ وہ اِندور میں 12 ستمبر کو ایک اہم سماجی ہم آہنگی کانفرنس کا اہتمام کرے گا۔ یہ کانفرنس عوام تک رسائی کی اُس کی صد سالہ مہم کے حصے کے طور پر منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب Brilliant Convention سینٹر پر منعقد کی جائے گی، جس میں مالوا خطّے کے 180 سے زیادہ ذات اور برادری کے رہنما حصہ لیں گے، جس سے سب کی شمولیت والے مذاکرات اور ثقافتی میل جول پر، سَنگھ کی خاص توجہ اُجاگر ہوتی ہے۔

اِس کانفرنس کی صدارت RSS کے سَرسَنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کریں گے، جنہوں نے حالیہ مہینوں میں اِندور کا کئی بار دورہ کیا ہے، جس سے سَنگھ کی حکمتِ عملی کے خاکے میں، اِس شہر کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا اشارہ ملتا ہے۔

یہ کانفرنس RSS کے پنچ پریورتن کے خاکے پر مرکوز ہوگی۔ پنچ پریورتن، یکسر تبدیلی لانے والی پانچ اقدار ہیں، جو اِس طرح ہیں: ملک میں زندگی کی گزر بَسر، کنبہ جاتی روشن خیالی، ماحولیات کے تئیں ذمہ داری، سماجی ڈسیپلن اور سماجی ہم آہنگی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔