راجیہ سبھا میں بھی پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں بھارت کے مضبوط، کامیاب اور فیصلہ کُن آپریشن سندور پر خصوصی بحث شروع ہوئی۔

راجیہ سبھا میں بھی پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں بھارت کے مضبوط، کامیاب اور فیصلہ کُن آپریشن سندور پر خصوصی بحث شروع ہوئی۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں اُن تین دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اُتارنے پر بھارتی فوج اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی، جنھوں نے پہلگام میں 26 بے قصور افراد کو وحشیانہ طریقے سے ہلاک کردیا تھا۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ آپریشن سندور کا مقصد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تہس نہس کرنا اور یہ واضح پیغام دینا تھا کہ بھارت، دہشت گردی کو بالکل برداشت نہیں  کرے گا۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کا مستقبل طے کرنے میں آپریشن سندور کا رول بہت اہمیت کا حامل ہے۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے آپریشن سندور کے دوران جنگ بندی کا اعلان کیے جانے پر سرکار پر سوال اٹھایا۔ جناب کھڑگے نے سرکار پر انٹلی جینس کی ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اُڑی، پلوامہ اور اب پہلگام حملے سے انٹلی جینس کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔

ترنمول کانگریس کی ساگاریکا گھوش، RJDکے اے۔ڈی۔سنگھ، JDU کے سنجے جھا اور ہرش وردھن شرنگلا نے بھی بحث میں حصہ لیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔