ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

دہشت گردی کے خلاف بھارت کی ٹھوس اور متوازن جوابی کارروائی کی بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر حمایت کی جارہی ہے

دہشت گردی کے خلاف بھارت کی ٹھوس اور متوازن جوابی کارروائی کی بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر حمایت کی جارہی ہے۔ پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں عالمی برادری نے بھارت کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا ہے۔ اِن میں برطانیہ، روس، امریکہ، اسرائیل، فرانس، متحدہ عرب امارات، ایران، قطر اور یوروپی یونین شامل ہیں۔

پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو اِس دہشت گردانہ حملے کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا اور بھارت نے ٹھوس جوابی کارروائی کی۔ اِس وحشیانہ واقعے کے تناظر میں فیصلہ کُن جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت سرکار نے سرحدپار کی دہشت گردی کیلئے پاکستان کی لگاتار مدد کو نشانہ بناتے ہوئے کئی سخت اقدامات کی منظوری دی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں