دلی سرکار نے اسکولوں میں فیس طے کرنے اور اس کیلئے ضابطے بنانے کے کام میں شفافیت لانے کیلئے دلی اسکول ایجوکیشن آرڈیننس2025 کو منظوری دے دی ہے تاکہ قومی راجدھانی میں پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے فیس میں اضافے کو ضابطے میں لایا جاسکے۔ اس سے شہر کے پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم لاکھوں طلبہ اور ان کے والدین کو بڑی راحت ملے گی۔ دلی کے وزیرتعلیم اشیش سود نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ صدرجمہوریہ کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد اس سال اپریل سے ہی اس آرڈیننس کو لاگو کیا جائے گا۔
Site Admin | June 11, 2025 9:40 AM | Delhi Cabinet Pvt Schools
دلی سرکار نے اسکولوں میں فیس طے کرنے اور اس کیلئے ضابطے بنانے کے کام میں شفافیت لانے کیلئے دلی اسکول ایجوکیشن آرڈیننس2025 کو منظوری دے دی ہے