دلّی ہوائی اڈہ، پروازوں کے آنے جانے کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک ایڈوائزری میں دلّی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ نے کہا ہے کہ شہری ہوا بازی کی سکیورٹی کے بیورو کی جانب سے طے کئے گئے سکیورٹی پروٹوکول اور ایئر اسپیس ڈائنامِک کی روشنی میں پروازوں کے پروگراموں میں تبدیلی ہوسکتی ہے اور سکیورٹی چیک پوائنٹ پر انتظار کے اوقات طویل ہوسکتے ہیں۔ اُس نے کہا ہے کہ مسافروں کو اس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی متعلقہ ایئرلائنس کے کمیونی کیشن چینلوں کے ذریعہ تازہ جانکاری حاصل کرتے رہیں اور ممکنہ سکیورٹی تاخیر میں گنجائش نکالنے کیلئے پہلے سے وہاں پہنچیں اور ایئر لائنس یا دلّی ہوائی اڈے کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ پروازوں کی صورتحال کے بارے میں تصدیق کریں اور مناسب سہولت کیلئے ایئر لائنس اور سکیورٹی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اُس نے سبھی مسافروں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ صحیح معلومات کیلئے سرکاری جانکاری پر ہی انحصار کریں۔×
Site Admin | May 11, 2025 10:04 AM | DELHI AIRPORT ADVISORY
دلّی ہوائی اڈہ، پروازوں کے آنے جانے کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔
